بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹریوسف پٹھان پرممنوعہ منشیات کا استعمال ثابت ہونے پر پانچ ماہ کی پابندی عائد کردی ۔ 35سالہ یوسف پٹھان پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہیں۔

بورڈکے مطابق گزشتہ سال معمول کے طبی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یوسف پٹھان نے ممنوعہ منشیات کا استعمال کیا ۔

یوسف پٹھان نے اپنا دفاع میں کہا تھا کہ انہوں نے کھانسی کے علاج کے لیے دوا لی جس کی وجہ سے ٹیسٹ مثبت آیا۔

یوسف پٹھان دوسرے بھارتی کرکٹر ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY