ممتازسیاسی و سماجی رہنماء سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے وارسے لہولہان ہوگیا ہے۔ پاکستان کی دشمن قوتوں نے منظم سازش کے تحت منافرت پھیلانے اور قومی سلامتی اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ دہشت گردانہ حملہ کیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ اس طرح کی کاروائیاں کھلم کھلا دہشت گردی ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے اور پاکستان کے امن کو تباہ کرناہے۔
سید حسین شہید سرور نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں اور کلگام کے علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کی شہادت کی بھی مذمت کی۔
انھوں نے کہاکہ بھارت ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کو دبانا چاہتاہے لیکن کشمیری ستر سالوں سے اپنی آزادی اور حق خودارادیت کی جنگ میں ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔













