جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کی صفوں میں داخلی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان اختلافات کی وجہ ملک میں آئندہ وسیع تر مخلوط حکومت میں شمولیت کا پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے۔

ابھی حال ہی میں چانسلر انگیلا میرکل کی قیادت میں قدامت پسندوں کی کرسچین ڈیموکریٹک یونین اور اس کی ہم خیال علاقائی جماعت کرسچین سوشل یونین کا سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ یہ تینوں جماعتیں مل کر ایک بات پھر نئی وفاقی حکومت بنانے کے لیے باقاعدہ مذاکرات کریں گی۔

اس بارے میں ایس پی ڈی کے کئی حلقے اختلافی سوچ کے حامل ہیں۔ ان مخلوط حکومتی مذاکرات کے باقاعدہ آغاز کا حتمی فیصلہ ایس پی ڈی کا ایک پارٹی کنوینشن قریب ایک ہفتے بعد کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY