طاہرالقادری نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج دوپہر 12بجے احتجاج شروع ہو گا

0
810

پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج فیصلہ کن احتجاج شروع ہو گا،آصف زرادری اور عمران خان ایک ہی کنٹینر پر خطاب کرینگے ، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی جلسے میں کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج دوپہر 12بجے احتجاج شروع ہو گا جس کے دو سیشن ہوں گے، احتجاج کے شرکا یہ پیغام دینگے کہ بربریت کے خلاف سب متحد ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ یہ تحریک امن اور جمہوریت کی بحالی کےلیے ہے، اب استعفے مانگنے نہیں جا رہے بلکہ ان کو استعفے دینا پڑیں گے، احتجاج کا سنگل پوائنٹ ایجنڈہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY