ترک وزارت خارجہ نے جرمنی کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں الیکشن مہم کے دوران ترکی مخالف بیانیہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق اس ماحول میں ’جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات حتیٰ کہ نسل پرستی پر مبنی بیان بازی‘ بھی جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں ترکی اور جرمنی کے مابین سفارتی بحران میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY