غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 4 لاکھ 8 ہزار 858 غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 2 لاکھ 56 ہزار 577 اقامہ قوانین جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 992 محنت قوانین اور 44 ہزار 289 سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔

سعودی عرب میں در اندازی کرنے والے 5701 گرفتار کئے گئے۔ ان میں 77 فیصد یمنی، 21 فیصد ایتھوپین اور 2 فیصد مختلف ممالک کے افراد ہیں۔ جبکہ سعودی عرب سے در اندازی کرنے والے 348 گرفتار کئے گئے ہیں۔ غیر قانونی تارکین کو سفر یا رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 132 سعودی باشندے بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY