وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا بل پیش کردیا۔

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ظہور پذیر ٹیکنالوجی سے متعلق بل 2020ء پیش کیا۔

انہوں نے بل کے حوالے سے کہا کہ بل کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کا پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا وعدہ پورا ہوجائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے آرٹیکل 89 میں ترمیم کے حوالے ترمیمی آرڈیننس 2019ء بھی پیش کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY