معروف عالم دین اورجعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد ہفتے کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئےتھے ۔
ان کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے پڑھائی۔
بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نےعباس کمیلی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا گیا۔
عمران خان نے کہاکہ بین المذاہب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
…………….
معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 برس تھی۔
علامہ عباس کمیلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
وہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے سرگرم رہے اور فلسطین فائونڈیشن کے بانی سرپرست اراکین میں سے بھی تھے۔












