شامی فورسز کی جانب سے بڑی عسکری کارروائی کے نتیجے میں جنوب مغربی شامی علاقوں پر قابض باغی رفتہ رفتہ پسپا ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس بڑے عسکری آپریشن کی وجہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار عام شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ہیں۔ باغیوں کے مطابق متعدد قصبے حکومتی فورسز سے دوبارہ واپس لیے گئے ہیں اور متعدد مقامات پر شدید لڑائی جاری ہے۔

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں جنوب مغربی علاقوں کھو دینے کے بعد باغیوں کے پاس فقط ملک کے شمال مغرب میں ترک سرحد کے قریب واقع ادلب صوبے کے علاقے باقی بچیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY