کربلا میں 3 کروڑ سے زیادہ زائرین کی اربعین واک۔جابر حسین

0
3267

چہلم شہداء کربلا میں دنیا بھر سے تین کروڑ سے زیادہ زائرین شریک ہوئے۔داعش کی دہشت گردیوں اور سخت سیکیورٹی خدشات کے باوجود کربلا میں چہلم امام حسین علیہ السلام پر دنیا بھر سے تین کروڑ سے زیادہ کا اجتماع ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمان فقہ اور مسلک سے بالاتر ہوکر عاشورہ اور اربعین کے موقع پر کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دیتے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق اس سال 2 کروڑ بیس لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔لیکن توقعات کے برعکس یہ تعداد تین کروڑ سے زیادہ تک پہنچی۔ جبکہ زائرین کی امد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اربعین کے موقع پر نجف سے کربلا پیدل سفر کا حصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔جیسے اربعین واک کہا جاتا ہے۔80 کلومیٹر اس پیدل سفر کا آغاز نجف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے پر حاضری کے بعد کیا جاتا ہیں۔جسمیں مرد،خواتین ،بچے ،جوان،بزرگ،معذور، بیمار،امیر غریب سب شامل ہوتے ہیں۔اور وہ اس سفر کو پیدل طے کرتے ہیں۔راستے بھر سڑک کے کنارے عراقی لوگ اور دنیا بھر سے آئے ہوئے محیر حضرات قیام طعام اور دیگر سہولیات کا انتظام کرتے ہیں۔ہر شخص چاہتا ہے۔کہ وہ زائرین کی بلا معاوضہ زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔راستے پر زائرین کی سہولت کیلئے دنیا کی طاقتور وائی فائی نصف کی گئی ہے۔جو زائرین کیلئے بہترین نیٹ ورک فراہم کررہا ہے۔زائرین کربلا پہنچ کر روضہ امام حسین علیہ السلام پر اپنے اپنے طریقوں سے عزاداری کرتے ہیں۔ان مناظر کو دیکھ کر یاد اتا ہے کیا یہ وہی عرض کربلا ہے جہاں چودہ سو سال قبل خانوادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر یزید نے بے دردی کے ساتھ شہد کیا تھا۔جہاں ال محمد کو تین دن بھوکا پیاسا رکھا گیا۔اج اسی کربلا میں انے والا شحص امام حسین علیہ السلام کا مہمان کہلاتا ہے۔جیسے کھانے پینے اور تبرکات کی اتنی مقدار دستیاب ہوتی ہے۔ کہ انتحاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اج حسین علیہ السلام سب جگہ ہے یزید نہیں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ عراق میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دہشت گرد حملوں اور سحت سیکیورٹی حدشات کے باوجود عراق میں زائرین بلا خوف وخطر اپنے عقیدے کی تکمیل کیلئے جمع ہوتے ہیں۔اور ہر سال اس روح پرور اجتماع میں اضافہ ہورہا ہیں
جابر حسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY