ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو پنشن کی عدم ادائیگی پر عدم اطمینان۔ وزیراعظم پاکستان سے مداخلت کی اپیل۔سید قائم عباس۔
(ملک اسلم اعوان، نمائندہ عالمی اخبار، اسلام آباد پاکستان).
آل پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید قائم عباس شاہ نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے ساڑھے چار ہزار پنشرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پنشرز کو آدھی اور ادھوری پنشن کی پریشانی سے نجات دلائی جائے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے آدھی پنشن کسی صورت قبول نہیں۔مہنگائ کے موجودہ طوفان نے مزدور، کسان،صعنتی بےکارکن، مہنت کش طبقہ،سرکاری ملازمین، عام آدمی اور پنشنرز سب کی زندگی کو اجیرن بنا رکھاہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی ایما پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت تباہی کے دھانے پہنچ چکی ہے۔ پاکستان بھر مختلف قسم کی تنظیموں پر مشتمل اتحاد”آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز اور لیبر تحریک” کی ساٹھ سے زیادہ تنظیموں نے
16 مارچ کو پارلیمنٹ ھاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ سید قائم عباس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریڈیو پاکستان کے پنشرز کے اس ایشوکو بھی اس اہم موقع ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔













