دلائی لاما ششم کے بارے میں معلومات

0
991

چھٹے دلائی لاما تسانگ یانگ گستاؤ پانچویں دلائی لامہ کی وفات کے دن اوراسی سال 1682ء میں من تیوانگ شہرمیں پیدا ہوئے؛ پوٹلا پیلس کے حکم سے پانچویں دلائی لامہ کی وفات کو 15 سال خفیہ رکھاگیا اور ان 15 سالوں میں نئے آنیوالے دلائی لامہ کی تلاش کی جاتی رہی اور بالآخر مذہبی راہنماؤں نے ایک ایسے لڑکے کوتلاش کر لیا جس میں چھٹے دلائی لامہ کی صلاحیتیں اور خصوصیات موجود تھیں۔

اس کومحل میں لایاگیا اوراس کومذہبی تعلیم دی گئی اور 1697ء کو پوتلہ محل کے مذہبی راہنماؤں نے نوجوان کودلائی لامہ کے منصب پرفائز کر دیا جس کے لیے ایک بڑی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں اعلیٰ سیاسی مذہبی راہنماؤں سمیت حکومتی اہلکاروں نے بھی شرکت کی

چھٹے دلائی لامہ میں اعلیٰ درجہ کی انتظامی صلاحیت تھی اور عظیم شاعر اور لکھاری تھے انہوں نے کئی نظمیں لکھیں 1706ء کودلائی لامہ کو چین کے دورے کی دعوت دی گئی اوروہ راستے میں ہی وفات پاگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY