تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات،کتاب

0
1686

تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات یہ ایک کتاب ہے جو ایک امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978ء میں شائع کی۔ اس میں انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی ہے۔ جس میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا گیا ہے۔

مائیکل ایچ ہارٹ، کتاب کے دیباچے میں ہی وضاحت کرتا ہے کہ یہ کتاب متاثر کن شخصیات کی ہے، نہ کہ انتہائی عظیم، اس کتاب میں مصنف نے صرف انہی افراد کو شامل کیا ہے جن کے کسی ایک یا بہت سے کارناموں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سے اثر قبول کیا یا متاثر ہوئے۔

وہ کارنامے جن کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہو یا لائی گئی ہو۔ یہ فہرست براہ راست اثر انداز ہونے والوں کی ہی نہیں ہے اس میں وہ لوگ بھی ہیں جو بنیاد رکھنے والے یا کسی مکتب فکر کے بانی ہیں۔ جیسے مختلف مذاہب کے بانیان اور موجد، دریافت کنندگان، ادیب، مصور، فلسفی، سیاسی اور فوجی شخصیات کو اس میں شامل کیا گيا ہے۔

اس میں صرف معلوم تاریخ کی ہی شخصیات سے بحث کی گئی ہے، قبل از تاریخ کے نامعلوم افراد کو جگہ نہیں دی گئی، جیسے پہیا ایجاد کرنے والا نامعلوم شخص اس میں جگہ نہیں پا سکا

SHARE

LEAVE A REPLY