وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ

0
1034

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی خبریں محض افواہ پر مبنی ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جڑانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما غلام حیدر باری کے گھر گئے اور ڈکیتی مزاحمت پر ان کے بڑے بھائی میاں غلام قادر کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سےمکمل طور پر مطمئن ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، خلیل کی فیملی کو پورا انصاف ملے گا۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا عوامی مطالبہ پورا کردیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY