آنس معین کا سوانحی خاکہ : طفیل ہوشیار پوری

0
2772

آنس معین کا سوانحی خاکہ ……… تحریر و ترتیب: طفیل ہوشیار پوری

نام: سَیّد آنؔس معین

ادبی نام :آنؔس معین

تخلص : آنؔس

مقام و تاریخ ِ ولادت: لاہور:29نومبر1960

محمد طفیل (مدیر نقوش) احمد ندیم قاسمی ( مدیر فنون ) اور جوش ملیح آبادی نے یکے بعد دیگرے آنس معین کے کان میں اذان دی۔

والد کا نام : سَیّد فخرالدین بَلّے

والدہ کانام : مہرافروز بَلّے

دادا کا نام : سَیّد غلام ِ معین الدین چشتی

مورث ِ اعلیٰ:خواجہ خواجگاں حضرت معین الدین چشتی سنجری اجمیری

بہن بھائی: بالترتیب:

1۔عذراکمال

۔2۔سیدانجم معین بلے

3۔سیدہ اسماء رضوان

۔4۔سیدعارف معین بلے

۔5۔سیدہ نازاظہر

6۔سیدہ آمنہ آصف

7۔سیدظفرمعین بلے۔

{اپنے بہن بھائیوں میں آنس معین کاپانچواں نمبر تھا}

میٹرک: [ فرسٹ ڈویژن]1973.

ایف۔اے: گورنمنٹ سول لائنز کالج، ملتان 1976.

بی ۔ اے: گورنمنٹ کالج اصغر مال روڈ ، راولپنڈی . 1978.

شاعری کاآغاز: 1977

آنس معین کا پہلا شعر

آخر کوروح توڑ ہی دے گی حصار ِ جسم

کب تک اسیر خوشبو رہے گی گلاب میں

ایم اے اردو:باقاٰعدہ تیاری کاآغاز 1977میں کیا۔ کئی کئی گھنٹےذاتی اور کالجزاور دیگراداروں کی لائبریریوں میں مصروف رہتے۔

ملازمت: آفیسر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ

ترقی: اسٹاف آفیسر کے عہدے پر جلد ہی فائز کردئیےگئے

امتیاز: فارن ایکسچینج کی ٹریننگ میں پوزیشن حاصل کی

فارن پوسٹنگ : جولائی اگست 1986میں ہونا تھی۔

آخری غزل کاایک شعر

یہ قرض تو میرا ہے چکائے گاکوئی اور

دُکھ مجھ کو ہے اور نِیر بہائےگا کوئی اور

آخری خط : بنام ابو اور امی۔بتاریخ:4فروری 1986

آخری شعر:

ڈوبا نہیں خورشید، اُفق پار گیا ہے

دیوار کوڈھانے پس ِ دیوار گیا ہے

مقام و تاریخ ِ وفات: ملتان۔5فروری 1986

آخری آرام گاہ:

قبرستان نور شاہ بخاری، بہاول پور

پسندیدہ کھیل:

شطرنج ۔ بِرٌج ۔ شطرنج کے بڑے بڑے ٹورنامنٹ کھیلےاور بڑے بڑےشاطروں کومات دی۔ بریج کھیل کر بڑے بڑے کھلاڑیوں سے داد و تحسین حاصل کی۔

غزلیں : آنس معین نے 400سے450 تک غزلیں کہیں

نظمیں؛ آنس معین نے 200سے250نظمیں تخلیق کیں

حلقہ ء احباب:

جوش ملیح آبادی ، مرتضیٰ برلاس،فیض احمد فیض ،ڈاکٹروزیرآغا، ڈاکٹروحید قریشی، احمد ندیم قاسمی ،جابرعلی سید، محمد طفیل (مدیر نقوش) , احمد ندیم قاسمی . ڈاکٹرخورشید رضوی ،ڈاکٹرمقصودزاہدی، ممتاز العیشی، ڈاکٹر ہلال جعفری، غلام جیلانی اصغر، اسلم انصاری، ارشد ملتانی، ممتازاطہر، پرویزبزمی، چوہدری عبدالرحمان، سید سلطان احمد، انجم اعظمی اور بہت سے دیگر نامور ادبا اور شعرا اس فہرست میں شامل ہیں

خد و خال :-

بڑی بڑی خوبصورت آنکھیں ،سورج سا دمکتا ہوا اور روشن چہرہ، لانبی گردن ،ستواں ناک ، میر کے کےمصرعوں کی طرح نازک بلکہ باریک ہونٹ، بھورے مگر کسی قدر گھنگریالے بال، ہونٹوں پر ہمہ وقت مسکراہٹ، طبیعت میں نزاکت ،چال میں تمکنت، لہجے میں وقار ،مزاج میں نفاست ،باتوں میں ںشائستگی ،طور اطوار میں زندگی ،دبلا پتلا جسم ایسا لگتا ہے کہ آنس معین اپنی خوبصورت شخصیت کےتمام خدو خال کےساتھ میرے سامنے کھڑا ہے ۔ (مرتضی برلاس )

SHARE

LEAVE A REPLY