جرمن حکومت نے 2019ء کی پہلی ششماہی میں اربوں یورو کے اسلحے کی برآمدات کی منظوری دی ہے۔ حزب اختلاف کی گرین پارٹی کے مطابق ان معاہدوں کی مالیت 5.3 ارب بنتی ہے۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران اس رجحان میں مسلسل کمی آ رہی تھی اور 2018ء میں یہ شرح 4.8 ارب یورو رہی تھی۔ جرمن عسکری سازو سامان کے اہم ترین خریداروں میں پہلے نمبر پر ہنگری پھر مصر اور جنوبی کوریا کا نمبر آتا ہے۔ جرمنی ہنگری کو اس برس 1.76 ارب یورو کا اسلحہ بیچے گا۔












