پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج شروع ہو گیا، شاہینوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم صرف 17 رنز پر پاکستان کی دوسری اور 62 رنز پر 4 وکٹ گری. فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف 12 رنز اور بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے.

 ٹیسٹ سیریز کا امتحان، سنچورین میں آج سج گیا ہے، پاکستان نے اپنے حریف کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کی 11 رنز پر دوسری اور 54 رنز پر تیسری وکٹ گر گئی۔ شان مسعود 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔  فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف 17 کے مجموعی سکور پر صرف 12 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ اس سے قبل اوپنر امام الحق کوئی رن بنائے بغیر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف فاسٹ باؤلر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہونے کے سبب نمائندگی سے محروم ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ میں محمد عامر نے کم بیک کیا ہے۔
فخر زمان اور امام الحق کی جوڑی نے اننگز کا آغاز کردیا۔ 1995ء سے کوئی سیریز نہ جیت پانے والے شاہین اس بار جنوبی افریقہ میں تاریخ بدلنے کو تیارہیں۔

ڈیل سٹین نے ملکی ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لیں۔ فاسٹ باؤلرکو جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ چار سو بائیس ٹیسٹ شکار کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY