پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان وقار یونس نے تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کی طرز پرمحدود اوورز کی دو اننگز کے میچ کرائے جائیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اپنی محبت کو برقرار رکھنے کے لئےکیا یہ ممکن نہیں کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی دو اننگز کے میچ کھیلے جائیں،ہر ٹیم کیلئے دو اننگز ہوں اور ہر اننگز 10،10 اوورز پر مشتمل ہو۔ دنیا میں اختراع اور تبدیلی ہی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے۔

اسی فارمیٹ میں گزشتہ سال نومبر میں امریکا میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جسے 2 ٹین کرکٹ کا نام دیا گیا، چار اننگز پر مشتمل منعقدہ میچز میں ٹیسٹ کرکٹ کے ہی تمام قوانین لاگو کیے گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY