افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور صحافیوں کے ایک گروپ سمیت کئی بچے زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکا مزار شریف کے ایک ثقافتی مرکز میں افغانستان کے میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوا، پولیس نے بتایا کہ دھماے میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک اور 5 صحافی زخمی ہوگئے۔
ترجمان بلخ پولیس محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکے میں کچھ صحافی شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
دھماے میں زخمی ہونے والے صحافی عارف نے کہا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے ایک عہدیدار کی تقریر کے چند منٹ بعد بچوں کا ایک گروپ ترانہ پڑھ رہا تھا۔











