دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے میلبورن میں جمعے کے روز ہوئے چاقو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کے زیرنگرانی چلنے والی نیوز ایجنسی عماق نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ آور اسلامک اسٹیٹ کا جنگجو تھا۔

اسلامک اسٹیٹ کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ جمعے کو میلبورن کے مرکز میں چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک جب کہ دیگر دو کو زخمی کر دیا تھا۔

یہ حملہ آور پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY