امریکی وزیردفاع جیمز میٹِس جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ وہ کل سے شروع ہونے والے بین الاوزارتی سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے میں میٹِس شمالی کوریا کے ساتھ جاری شدید کشیدگی کے موضوع پر بھی بات چیت کریں گے۔
سیول پہنچنے پر میٹِس نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کی اور ڈی میلیٹرازڈ زون کا دورہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق میٹِس کے اس دورے کا مقصد شمالی کوریا پر اپنا جوہری پروگرام روکنے کے لیے دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔












