برازیل میں ایک شخص نے اپنے کتنے کو اس انداز سے تربیت دی ہے کہ وہ قریبی دکان پر جاکر اپنے لیے خود ہی کھانے کا سامان لے کر آجاتا ہے البتہ بل کی ادائیگی اس کے مالک ہی کو کرنا پڑتی ہے۔
پٹوکو نامی یہ کتا بہت سمجھدار ہے اور روزانہ ایک مقررہ وقت پر نزدیکی دکان چلا جاتا ہے جہاں پالتو جانوروں کےلیے کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ بھی دوسرا سامان فروخت ہوتا ہے۔
دکان پر موجود سیلزمین کا کہنا ہے کہ پٹوکو کا کھانا اوپر والے شیلف میں رکھا ہوتا ہے جہاں تک وہ نہیں پہنچ سکتا۔ اس لیے یہ اُس شیلف کے سامنے پہنچ کر بھونکنا شروع کردیتا ہے تاکہ دکان پر موجود کوئی ملازم اس کےلیے یہ سامان اتار دے چونکہ وہاں سب لوگ ہی اس کتے کو پہچانتے ہیں اس لیے پٹوکو کا مطلوبہ سامان اوپری شیلف پر سے اتار کر خاص طرح کے مضبوط کاغذی تھیلے میں ڈالا جاتا ہے اور اس کے دانتوں میں تھما دیا جاتا ہے۔













