یورپی یونین نے ایران کے لیے اٹھارہ ملین یورو کی مالی امداد پر اتفاق کیا ہے۔ یہ امداد امریکی پابندیوں سے متاثرہ نجی سیکٹر کے لیے بھی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی یونین سن 2015 میں طے پانے والی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں ہے۔ یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونین ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی کمٹمنٹ پر قائم ہے۔ موگرینی کے مطابق امداد اُن شعبوں کو تقویت دے گی جن سے ایرانی عوام براہ راست مستفید ہو سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY