نرنیدرمودی کا پاکستان کے خلاف مزید کارروائیوں کا اشارہ

0
1362

روزنامہ ٹائمز آف انڈیا اور اکنامک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے انتخابی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایک کام مکمل ہو گیا ہے تو ان کی حکومت سوئے گی نہیں بلکہ ایک اور کارروائی کی تیاری کرے گی‘۔

انہوں نے یہ بات 26 فروری کو پاکستان کے اندر بقول ان کے دہشت گردی کے ایک کیمپ پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے نام لیے بغیر کی۔

ان کے اس تبصرے پر ہجوم کی جانب سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بڑے اور تلخ فیصلے کرنے کا موقع ہو گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مودی نے حزب اختلاف کے لیڈروں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فوج خلاف باتیں کر کے پاکستانی میڈیا کو اسے اچھالنے کا موقع نہ دیں، کیونکہ ہمارے اپوزیشن لیڈر جو کچھ کہتے ہیں وہ پاکستانی میڈیا کی شہ سرخیاں بن جاتی ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا اصول یہ ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے گھروں کے اندر مار دو۔

ان کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے دہشت گردی کیمپ پر بھارتی فضائیہ کا حملہ پلوامہ خودکش بم دھماکے کا جواب تھا۔ اسے پارلیمنٹ کے انتخابات سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی جانب سے پکڑے جانے والی پائلٹ ابھی نندن ورتھامان کی رہائی کو خیر سگالی کا اظہار قرار دینے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ابھی ایک پائلٹ پراجیکٹ پورا ہو گیا ہے۔ ابھی اصل کام کرنا ہے۔ پہلے تو پریکٹس تھی‘‘۔

پاکستانی حکمران بھارت کے فضائی حملے کو وہاں کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے ایک حربے کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے یکم مارچ کو وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ جب تک بھارتی حکمرانوں پر الیکشن کا دباؤ برقرار ہے اس وقت تک بھارت کی جانب سے خطرے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نریندر مودی کی آج کی تقریر میں بھی صلح کا پہلو دکھائی نہیں دیا۔ لیکن بھارت کی جانب سے کوئی بھی کارروائی اس کی حماقت ہو گی۔ اگر وہ کچھ کریں گے تو اس کا جواب دینا ہماری مجبوری ہو گی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ فوج بھارت کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فوری جواب دینے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY