حزب اللہ کے راکٹوں اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

0
1013

حزب اللہ کے راکٹوں اور ڈرونز سے حملوں کے بعداسرائیل نے سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی سرحدی علاقوں میں تمام اسکول پیر کے روز بند رہیں گے جبکہ عوامی اجتماعات کو محدود کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 50 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔ شمالی اسرائیل کے ساحلی علاقے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی علاقے میں واقع میڈیکل سینٹر کو حفاظتی اقدامات کے تحت زیر زمین محفوظ کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY