بجلی کا غلط یا اضافی بل بھیجنے کا عمل پاکستان تک ہی محدود نہیں رہا، امریکی کمپنی نے ایک خاتون صارف کو 31 کھرب روپے کا بل بھیج دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی الیکٹرک کمپنی ایف ای نے پنسلوانیا میں ایک خاتون کو 284 بلین ڈالر یعنیٰ 31 کھرب روپے کا بل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے بجلی کے بل کے لئے آن لائن اکاونٹ چیک کیا تو اس کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا سانس نیچے رہ گیا۔
الیکٹرک کمپنی نے خاتون کے نام پر 2 کھرب 84 ارب ڈالر سے زائد کا بل واجب الادا رکھا ہوا تھا اور ادائیگی کی تاریخ میں نومبر 2018ء درج تھا۔
اتنا بڑے بجلی کے بل کا سن کر خاتون کے بیٹے نے کمپنی سے رابطہ کیا، جس پر الیکٹرک کمپنی پر غلطی کا انکشاف ہوا کہ 284 ڈالر کا بل اعشاریہ کی غلطی کی وجہ سے کھربوں روپے تک جاپہنچا تھا۔













