لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے ہاسٹل خالی کرالیے گئے ہیں،خالی کرائے گئے ہاسٹلز میں 2 لڑکوں اور 1لڑکیوں کا ہاسٹل شامل ہے،جس کے بعد دوسرے شہروں کے طالب علم اور ان کے والدین پریشان ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تینوں ہاسٹلوں میں تقریباً 300 طلبا و طالبات موجود تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک ہاسٹلز کو نہیں کھولا جائےگا۔

پولیس کے مطابق ہوسٹل انتظامیہ کو اس حوالے سے پہلے نوٹس دیا گیا تھا، بار بار سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کہا گیا، نہ کرنے پر ہاسٹل خالی کرایاگیا۔

ہاسٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY