سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے رابطے تیز کردیے ہیں ۔ پاک سرزمین پارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقاتوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفی کمال، انیس قائم خانی نے کنگری ہاوس میں پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی اوروفاقی وزیر سید صدر الدین شاہ سے ملاقات کی۔ جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور دیگر رہنماؤں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسمعیل، نجیب ہارون اور حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی۔
عمران اسمعیل نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی ووٹ خریدنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ وہ سب سے مل رہے ہیں ،ملکر ایسا حل نکالیں گے جو سند ھ کے مفاد میں ہوگا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار مظفر حسین شاہ نے انکشاف کیا کہ کچھ دوستوں نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کیمرے والی گھڑیاں بانٹی ہیں ، اور ووٹ کی تصویر لینے کا کہا گیا ہے ۔
مسلم لیگ فنکشنل کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار کے لئے ووٹ کی درخواست کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY