اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کارکی مبینہ خود کشی

0
1002

اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کار نے مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ سفارت کار کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

جان جَوس جینرہسپانوی سفارتخانے کے قونصلراورایف سیون ٹواسلام آباد میں رہائش پذیر تھے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار کو صبح ساڑھے 7 بجے سفارت کار کے ملازم نے واقعے کی اطلاع دی ۔

جینراکیلے رہتے تھے اور ان کا بوڑھا خانساماں رات کو گھر چلا جاتا تھا۔ ملازم صبح پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو تحقیقات کے دوران لاش کے پاس سے 38 بور پسٹل ملا ۔

پولیس کے مطابق سفارت کار سانس کی بیماری سے تنگ اورتنہائی کا شکار تھا۔ سفارت کارکی 2 بیویاں تھیں دونوں ہی اسےچھوڑ کر جا چکی ہیں۔وہ نجی اسپتال سے علاج بھی کروا رہے تھے ۔

ایس پی سٹی شیخ زبیر کے مطابق واقعے کی اسپینش سفارتخانے کو اطلاع کردی ہے ، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔لاش کو پولی کلینک اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ فرانزک موبائل لیب موقع پر طلب کرکے جائے وقوع سے شہادتیں اکٹھی کر لی گئیں

SHARE

LEAVE A REPLY