بھارتی کشمیر کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کی کامیابی

0
612

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد کرائے گئے اسمبلی انتخابات میں علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے اتحاد نے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے اتحاد کے متفقہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ان کے والد اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ پہلے ہی انہیں وزیرِ اعلیٰ بنانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

عمر عبداللہ نے انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے فوری بعد بھارتی وزیرِ اعظم سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

سماجی ویب سائٹ ‘ایکس’ کے ذریعے وزیرِ اعظم کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو انتخابات میں بھاری کامیابی ملنے پر دیے گیے مبارک باد کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ وفاقیت کی حقیقی روح کے عین مطابق جموں و کشمیر کی نئی حکومت اور وفاق کے درمیان تعلقات مثبت اور تعمیری نوعیت کے ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY