فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے جمعہ تیرہ اپریل کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں ماکروں نے شام کی صورت حال پر ماسکو حکومت کے ساتھ مذاکرات کو اہم قرار دیا اور شام کے دن بہ دن خراب ہوتے داخلی حالات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ روسی صدر کے ساتھ گفتگو سے ایک روز قبل ماکروں نے کہا تھا کہ اُن کے پاس شام میں حالیہ کیمیائی حملے کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں ان حملوں کی چھان بین سے متعلق قرارداد کے روس کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY