سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی طرف سے یمن میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 11 سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بات یمنی سکیورٹی حکام کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں متاثرہ افراد بظاہر جنگ سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب ان کی گاڑی بمباری کا نشانہ بنی۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعاء کے لیے اقوام متحدہ کی ایک پرواز کو فئد روک دیا ہے۔ صنعاء کا ہوائی اڈہ حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ یہ جہاز دارالحکومت سے امدادی کارکنوں اور برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹرز کو واپس لینے کے لیے جا رہا تھا۔













