وینزویلا کے خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے اپنے حامیوں سے ملگ گیر مارچ کی تیاری شروع کرنے کا کہا ہے۔

گوآئیڈو کے مطابق یہ مارچ ملکی دارالحکومت کاراکس کی جانب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے تاکہ صدر نکولاس مادورو کے خلاف کی جانے والی اس مارچ کے لیے شہریوں کو قائل کر سکیں۔

ان کے بقول وہ اپنے اس دورے کے بعد ہی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ وینزویلا گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY