یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوراً ہٹایا جائے، مودی انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مذاکرات فوری شروع کرنا چاہئیں۔












