چمن میں مال روڈ پر پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اور لیویز کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا اسپیشل برانچ کے دفتر کے قریب ہوا،جبکہ دوسرا دھماکا پولیس ناکے پر کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY