جرمنی میں سفری پابندیوں سے متعلق نئی ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر 140 مسافروں کو جرمنی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

ان نئی پابندیوں کے مطابق سیاحتی یا کاروباری ویزہ پر جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر رضا احمری نے بتایا کہ فی الحال جرمنی میں داخلہ یورپی شہریوں یا جرمنی کے رہائشی پرمٹ کے حامل افراد کو دیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY