متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ارشد وہرا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج عارضی مرکز میں طلب کرلیا گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز میں ہوگا، جس میں ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت اور پارٹی امور پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے گزشتہ روز پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ،ان کادعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی نامور لوگ بھی پارٹی چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم جبر اور دباؤ کی سیاست نہیں کر رہے اور نہ ہی چھینا جھپٹی کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت پر آج بیان دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 22اکتوبر کو میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ وفارداریاں زبردستی تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اجتماعی استعفے دے دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY