جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

0
1252

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ وہ پاکستان کے عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY