نواز شریف اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کے درمیان ملاقات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس دوران انسداد دہشتگردی، ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے تمام ہمسائیوں سے دوستانہ اور پرامن تعلقات پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن اور تمام ہمسایہ ممالک میں بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ لڑائیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام ادارے متحد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیاں تسلیم کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY