پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے اور اس کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ جبکہ دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے، یہ بڑا اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ آسٹریلیا کو بھی ہم نےنیوٹرل وینیو کے طور پر ریڈار پر رکھا ہے، ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، ورلڈکپ اور چیمپینز ٹرافی کو بچانے کے لیے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ جاؤ پاکستان میں جا کر کھیلو نہیں تو ہائبرڈ ماڈل اپناؤ۔

SHARE

LEAVE A REPLY