جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے ملاقات کر رہے ہیں۔ منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات کی بابت تاہم جنوبی کوریا کی جانب سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جا رہی ہیں۔
اس ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس تین روزہ سربراہی اجلاس سے قبل سیول حکومت کا کہنا ہے کہ اس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔
واضح رہے کہ رواں برس دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جب کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں












