کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں: چیف الیکشن کمشنر

0
907

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی، آر ٹی ایس کی بجائے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال شفاف انتخابات کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY