سندھ حکومت کی ایس او پی کی شرط پر پورا اترنے والی 52 انڈسٹریز کو پیداواری عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
اجازت دیے جانے کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اداروں کا تعلق سائٹ صنعتی زون، لانڈھی، کوٹری، کورنگی، ملیر، بن قاسم صنعتی زون سے ہے اور 52 کمپنیوں نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے۔












