پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پاکستان کے اوپنرز نے ایک مرتبہ بھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے مایوس آغاز کیا ہے۔

 بیس اوور میں چھ وکٹ پر 163 سکور جس میں حفیظ کے ننانوے سکور شامل ہیں

میچ کے دوسرے ہی اوور میں حیدر علی اور عبداللہ شفیق ٹم ساؤتھی کا شکار بنے، حیدر نے 8 رنز بنائے جبکہ عبداللہ کوئی رن نہ بنا سکے۔اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ہملٹن میں کھیلے جارے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ریگولر ٹی ٹوئنٹی کپتان کین ولیمسن نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے، جبکہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو سیریز میں واپس آنے کے لیے آج کے میچ کو جیتنا لازمی ہے ، تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبرکو شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انگوٹھے میں فریکچرکے سبب پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY