آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
البتہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے اورکینگروز ٹیم کے اہم اسپنر ایشٹن اگر انجری سے نجات نہیں پا سکے جس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے، انہیں انجری جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہوئی تھی۔
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم جمعرات کو اس میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پیٹ کمنز آسٹریلیا کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ،ایلکس کیری، کیمرون گرین،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس، مارنس لبو شین، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔












