بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
محمود اللہ جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیشی اسکواڈ کا حصہ تھے اور ٹیم کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اپنے ریٹائرمنٹ کے پیغام میں محمود اللہ نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔












