سری لنکا میں آج سے ملک بھر میں بجلی کی روزانہ 10 گھنٹے بندش کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے سرکاری نگران ادارے نے توانائی کا بحران سنگین تر ہونے پر کیا۔
سری لنکا میں توانائی بحران کے سبب یکم مارچ سے روزانہ 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پہلے ہی جاری تھی۔
سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے سبب ایندھن، خوراک اور ادویات کے بحران کا سامناہے۔












