چین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ڈیمانسٹریشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ڈیمانسٹریشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چینی کرنسی میں تجارتی حجم 10 ارب سے بڑھا کر 20 ارب یوآن کردیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور چین نے تجارتی سرگرمیوں کیلئے باہمی کرنسی کا حجم دوگنا کردیا۔
پاکستانی کرنسی میں تجارتی حجم 165 ارب سےبڑھا کر 351 ارب روپے کردیا ہے۔پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کے ممالک میں بینکوں کی مزید برانچیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارتی معاہدے پرفوری عمل درآمد کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔اسی طرح دونوں ممالک کی قیادت نے بینکوں، نینشل اداروں میں لین دین کا آسان اور مربوط نظام بنانے پربھی اتفاق کیا ہے۔ چین نے پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر کی بحالی کیلئے اپنی مہارت پاکستان کو دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ چین پاکستان میں اسمال انڈسٹری یونٹس لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا۔












