امریکا کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان کا دورہ کریں گی، اس دوران ان کی سینئر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ایلس ویلز 19سے 22 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پاکستان میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی












