حلقہ این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 120 میں 29 ہزار ووٹرز نادرا سے تصدیق شدہ نہیں جس کے باعث ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ہے۔ آخری 7 ماہ میں نادرا نے این اے 120 میں صرف 65 ووٹرز کو رجسٹر کیا۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیرتصدیق شدہ ووٹرز کیلئے علیحدہ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY